Wed, September 16, 2026

امیشا پٹیل نے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

امیشا پٹیل نے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی موجودہ زندگی میں خوش ہیں اور انہیں کسی کمی کا احساس نہیں ہوتا۔

مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو کے دوران ایک صارف نے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا، جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ اکیلے ہی اپنی زندگی سے مطمئن ہیں اور شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان اور دوستوں کا حلقہ انہیں بہت محبت دیتا ہے، اسی لیے وہ اپنی زندگی میں کسی خاص تبدیلی کی خواہش محسوس نہیں کرتیں۔

اداکارہ کے اس بے باک جواب کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ مداح ان کے مثبت اندازِ فکر کی تعریف کر رہے ہیں۔

ٹیگز: