اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن جمع کی جا سکیں گی۔ یہ نیا نظام 17 مارچ 2025 سے شروع ہو گا، جس سے عدالتی عمل میں مزید آسانی اور شفافیت متعارف ہو گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن دائر کیے گئے مقدمات کی فوری سماعت کی جائے گی اور ان کی شنوائی 15 دن کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔ یہ قدم عدالتی عمل کو تیز اور شفاف بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ملک کے مختلف محکموں میں بھی ای فائلنگ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔