Wed, September 16, 2026

برازیل اور مراکش میں مقابلہ برابر، اسکاٹ لینڈ نے فتح سمیٹ لی

برازیل اور مراکش میں مقابلہ برابر، اسکاٹ لینڈ نے فتح سمیٹ لی

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں مختلف میچز کے نتائج نے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال مزید دلچسپ بنا دی ہے۔

گروپ سی کے اہم معرکے میں برازیل اور مراکش کی ٹیمیں ایک، ایک گول کے ساتھ برابر رہیں۔ دونوں جانب سے تیز رفتار اور جارحانہ کھیل پیش کیا گیا، تاہم مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی۔

گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ اور قطر  کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی ایک، ایک گول سے ڈرا ہوگیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ اپنے نام کر لیا۔

دوسری جانب سکاٹ لینڈ اور ہیٹی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کر لی اور ایونٹ میں اہم تین پوائنٹس سمیٹ لیے۔

ٹیگز: