Wed, September 16, 2026

لاہور میں طلبہ کیلئے جدید تعلیمی سہولیات کا نیا منصوبہ منظور

لاہور میں طلبہ کیلئے جدید تعلیمی سہولیات کا نیا منصوبہ منظور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں جدید معیار کے بوائز اور گرلز سکولز کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

منصوبے کے تحت وحدت روڈ پر طلبہ اور طالبات کے لیے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ قائم کیے جائیں گے، جہاں جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ طلبہ کی فکری اور عملی تربیت پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے قائم ہونے والے سینٹرز میں پانچ، پانچ ہزار طلبہ اور طالبات کو داخلہ دیا جا سکے گا۔ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے میں جدید اسپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر سہولیات کی تعمیر بھی شامل ہے، جس کا مقصد طلبہ کو ایک بہتر تعلیمی اور تربیتی ماحول فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: