Wed, September 16, 2026

اچھے لہجے پر یقین کر لیا، حقیقت بعد میں سامنے آئی: بشریٰ انصاری

اچھے لہجے پر یقین کر لیا، حقیقت بعد میں سامنے آئی: بشریٰ انصاری

لاہور : سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ رشتہ طے کرتے وقت ایک اہم پہلو کو نظر انداز کرنا ان کی بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو ایسا ماحول دیا جہاں وہ اپنی پسند اور دوستوں کے بارے میں بلا جھجھک گھر والوں سے بات کر سکیں۔ ان کے نزدیک اعتماد اور سچائی، غیر ضروری پابندیوں سے زیادہ اہم تھے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ انسان کی تربیت، اخلاق اور کردار کو مالی حیثیت پر ترجیح دی گئی، اسی سوچ کے تحت انہوں نے رشتہ بھی طے کیا۔

اداکارہ کے مطابق، جب وہ ہونے والے داماد سے مالی معاملات کے بارے میں سوال کرتیں تو وہ ناراضی کا اظہار کرتا تھا، لیکن اس رویے کو انہوں نے سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں رشتہ ختم نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں احساس ہوا کہ یہی وہ اشارہ تھا جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا، اور اسی فیصلے کو وہ آج اپنی سب سے بڑی غلطی سمجھتی ہیں۔

ٹیگز: