Wed, September 16, 2026

عالمی امن و سکیورٹی پر اسحٰق ڈار اور اقوام متحدہ کے سربراہ کی گفتگو

عالمی امن و سکیورٹی پر اسحٰق ڈار اور اقوام متحدہ کے سربراہ کی گفتگو

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں شخصیات نے نیویارک میں آئندہ ہفتے ہونے والی سلامتی کونسل کی سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور باہمی تعاون پر اتفاق رائے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ اس موقع پر عمل میں آیا جب پاکستان جولائی کے مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

گفتگو کے دوران اسحٰق ڈار نے عالمی امن، سلامتی اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہراتے ہوئے ان اہم تقریبات کا حوالہ دیا جو پاکستان کی صدارت کے دوران منعقد کی جا رہی ہیں۔

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کارکردگی اور اس کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے، ادارے کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت داری جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ٹیگز: