Wed, September 16, 2026

او آئی سی اجلاس :اسرائیلی جارحیت مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحٰق ڈار

او آئی سی اجلاس :اسرائیلی جارحیت مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحٰق ڈار

استنبول : پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری بمباری اور فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی، بالخصوص خواتین اور بچے، شہید ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد انسانی بحران کا شکار ہیں۔ پاکستان اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے اور غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اسحٰق ڈار نے واضح کیا کہ اسرائیل کے اقدامات نہ صرف بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر مؤثر ردعمل دے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بھرپور آواز بلند کرے اور عالمی سطح پر سفارتی دباؤ بڑھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن، انصاف اور انسانی وقار کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ٹیگز: