Wed, September 16, 2026

تھر کے وسائل پورے ملک کے لیے ہیں، سندھ پر الزامات بے بنیاد ہیں، بلاول بھٹو

تھر کے وسائل پورے ملک کے لیے ہیں، سندھ پر الزامات بے بنیاد ہیں، بلاول بھٹو

تھرپارکر: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں موجود کوئلے کے ذخائر سعودی عرب میں موجود تیل کے ذخائر کے برابر ہیں اور یہ منصوبہ جھوٹے بیانیے اور منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب ہے۔

تھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ عناصر سندھ کے حقوق اور قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور دانستہ طور پر صوبے کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تھرپارکر سے پیدا ہونے والی بجلی کا فائدہ فیصل آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کو پہنچ رہا ہے، جو بین الصوبائی ہم آہنگی کی واضح مثال ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت غریب دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور عوامی مفاد کو ہر حال میں ترجیح دی جاتی ہے۔

ٹیگز: