نئی دہلی: امریکا کے ریسرچ گروپ "انڈیا ہیٹ لیب" کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک ہزار 318 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2024 کے ایک ہزار 165 اور 2023 کے اعداد و شمار سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر واقعات بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہوئے، جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی تک سب سے زیادہ 100 واقعات درج کیے گئے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی مودی حکومت کے دوران اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی میں اضافے کی نشاندہی کر چکی ہیں۔