Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر بنیاد پرستی اور نفرت انگیز مواد روکنے کے لیے تیار

پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر بنیاد پرستی اور نفرت انگیز مواد روکنے کے لیے تیار

لاہور: پنجاب حکومت نے ملک دشمن اور بنیاد پرست بیانیے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میڈیا تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت محکمہ داخلہ مین اسٹریم میڈیا، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔ منصوبے کی کل لاگت 12 کروڑ 49 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ اگلے 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فیک نیوز اور اشتعال انگیز مواد کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی اور اسے فوری طور پر روکا جائے گا تاکہ عوامی شعور اور سماجی ہم آہنگی متاثر نہ ہو۔

ٹیگز: