Wed, September 16, 2026

صدر زرداری بحرین کے سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

صدر زرداری بحرین کے سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

اسلام آباد :صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے کے لیے بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیر خارجہ نے کیا۔

صدر زرداری کی ملاقات بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے متوقع ہے۔ دورے کے دوران وہ اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں ہونے والی استقبالیہ تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

ٹیگز: