Wed, September 16, 2026

ایرانی مظاہرین سے احتجاج تیز کرنے کی اپیل، صدر ٹرمپ کی پھانسیوں پر سخت ردِعمل کی وارننگ

ایرانی مظاہرین سے احتجاج تیز کرنے کی اپیل، صدر ٹرمپ کی پھانسیوں پر سخت ردِعمل کی وارننگ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن ایرانی احتجاج جاری رکھیں اور اپنے اداروں پر قبضہ کریں۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران میں مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے اور امریکہ سخت کارروائی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے اور عالمی برادری ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ کے بیان کو ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: