اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے نگران سے ملاقات کی، جس میں زائرین کے لیے سہولتیں بڑھانے اور انتظامات کو بہتر بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تعاون کو مضبوط کر کے زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ امت مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں اور ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارت کے لیے شام کا سفر کرتے ہیں۔
شامی وفد نے وزیر داخلہ کو شام کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی، ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھے۔