Wed, September 16, 2026

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی، 13 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی، 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی:خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 بھارتی پراکسی خوارج ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع مہمند میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔

اسی طرح، ضلع بنوں میں ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو مؤثر کارروائی میں ہلاک کیا۔

ٹیگز: