Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے، کرکٹ کے معیار کو بڑھا رہی ہے: محسن نقوی

پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے، کرکٹ کے معیار کو بڑھا رہی ہے: محسن نقوی

نیویارک:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل اور پی سی بی کی انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کے معیار کو بلند کرنے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو دی جانے والی انعامی رقم ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور لیگ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے اور پی سی بی کا ہدف اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہے۔ ۲ نئی ٹیموں کی بڈنگ کے لیے ۲۲ دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جو پہلے ۱۵ دسمبر طے تھی۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ لیگ میں مقامی ٹیلنٹ کو بھرپور مواقع دیے جا رہے ہیں اور یہ شائقین کے لیے بہترین تفریح فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں ہر اسٹیک ہولڈر کی محنت شامل ہے اور لیگ نے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب سمیت کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کو سپراسٹارز سے سیکھنے اور ٹیمپرامنٹ ٹیسٹ کرنے کا موقع دیتی ہے۔ سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شان مسعود نے بھی کہا کہ لیگ نے انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہونے اور غیر ملکی کھلاڑیوں و کوچز کے ساتھ کھیل کر تجربہ حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔

پی ایس ایل کا آغاز لاہور قلندرز سے ہوا اور اس وقت تک لیگ نے نہ صرف نوجوان ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع دیا بلکہ پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگز: