Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی دور میں مقدمات اور فیصلے باجوہ، فیض حمید اور پارٹی بانی کی ہدایت سے ہوتے تھے:رانا ثناء اللہ

 پی ٹی آئی دور میں مقدمات اور فیصلے باجوہ، فیض حمید اور پارٹی بانی کی ہدایت سے ہوتے تھے:رانا ثناء اللہ


اسلام آباد/لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں اہم فیصلے اور مقدمات جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے مطابق کیے جاتے تھے، اور کوئی افسر آرمی چیف کی اجازت کے بغیر جھوٹا مقدمہ قائم نہیں کر سکتا۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ایک ملاقات کے دوران جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا کہ “رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔” انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت کے سیاسی ماحول اور طرز حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ نے کہا کہ “رانا تم جیل میں بہت اسمارٹ تھے۔” اس پر انہوں نے جواب دیا کہ “مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا میں ہی اس کا حساب کرے گا۔”

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی مخالفین کے خلاف منصوبہ بند کارروائیاں کی جاتی تھیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان معاملات کا شفاف اور قانونی طور پر احتساب کیا جائے۔

ٹیگز: