اسلام آباد: خطے کے امن میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد کاٹھ کا اعتراف روایتی حریف بھارت کی جانب سے بھی سامنے آنے لگا ہے۔ بھارتی فوج کے نامور سابق میجر جنرل (ر) یشپال مور نے پاکستان کی حالیہ خارجہ پالیسی کو خطے کے لیے "کلیدی" قرار دے دیا ہے۔ میجر جنرل (ر) یشپال مور نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے کامیاب ثالثی کردار کے پیچھے فیلڈ مارشل کی بہترین قیادت اور پیشہ ورانہ بصیرت کارفرما ہے۔
بھارتی جنرل کے مطابق، حالیہ عالمی تنازع اور جنگ کے دوران پاکستان نے جس طرح خود کو مکمل طور پر غیر جانبدار رکھا، اس سے اس نے دونوں فریقین کا اعتماد جیت کر خود کو ایک معتبر ثالث کے طور پر منوایا۔ پاکستان نے اپنے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے ایران پر ہونے والے حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی، جسے عالمی سطح پر ایک دلیرانہ سفارتی قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔