Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل :اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ نے دھوم مچا دی، پشاور زلمی کو 244 رنز کا بڑا ہدف

پی ایس ایل :اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ نے دھوم مچا دی، پشاور زلمی کو 244 رنز کا بڑا ہدف

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا بھاری ہدف دے کر اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

یہ مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ٹیم کے حق میں سودمند ثابت ہوا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 243 رنز اسکور کیے، جب کہ ان کے صرف 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایک زبردست سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جس میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کولن منرو نے 40 اور آغا سلمان نے 30 رنز بنا کر اننگز کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے حسین طلعت اور عامر جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کر لیے تھے، جبکہ پشاور زلمی کو اپنے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اب تک پہلی فتح کی منتظر ہے۔

ٹیگز: