اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے گرفتار ملزم عمر حیات پر 20 ستمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی، جہاں پولیس نے ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔
یاد رہے کہ ملزم عمر حیات نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔