Wed, September 16, 2026

محکمہ موسمیات کا الرٹ: کراچی میں جلد بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا الرٹ: کراچی میں جلد بارش کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور اگلے پانچ روز میں بارش کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے اچانک بادل بن سکتے ہیں اور شہر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ہوا کی رفتار تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ مون سون سیزن کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

شہری موسم میں اچانک تبدیلی کے لیے تیار رہیں اور بارش کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

ٹیگز: