Wed, September 16, 2026

حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، 1700 فلسطینی قیدی بھی آزاد

حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، 1700 فلسطینی قیدی بھی آزاد

غزہ/رام اللہ: فلسطینی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کر دی ہے۔ اس کے بدلے میں تقریباً 1700 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا گیا ہے جو مختلف اسرائیلی جیلوں سے غزہ اور مغربی کنارے منتقل کیے گئے ہیں۔

رہائی کا عمل دو مرحلوں میں مکمل ہوا، جس میں پہلے 7 اور بعد میں 13 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے گئے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے رہائی پانے والوں کے نام بھی جاری کیے جن میں متان اینگریسٹ، ایتان مور، گلی برمن، اور دیگر شامل ہیں۔

اسرائیلی حکام نے واضح کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام یرغمالیوں کی لاشیں ابھی واپس نہیں آئیں گی اور اس حوالے سے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی نگرانی میں ایک بین الاقوامی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔

دوسری جانب، 250 فلسطینی قیدیوں میں سے 135 کو غزہ یا بیرون ملک بھیجا جائے گا جبکہ باقی کو مغربی کنارے منتقل کیا جائے گا۔ قیدیوں کو تبادلے سے قبل نگیو کی کیتسیوت جیل اور رام اللہ کے قریب اوفر جیل میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ تبادلہ باضابطہ طریقے سے مکمل ہو سکے۔

غزہ میں جاری جنگ بندی کے بعد ملبے سے لاشوں کی بازیابی کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں اب تک 67 ہزار سے

ٹیگز: