کراچی :بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 55 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4,071 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4,715 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات کی وجہ سے سونا سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔