لاہور:پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومت کا مسودہ قانون 2025 منظوری دے دی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تمام ترامیم کو مسترد کر دیا گیا۔
بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی اور توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کیے، جس سے اجلاس غیر معمولی گرم ہوا۔
قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے بل کی منظوری کا عمل مکمل کیا۔یہ قانون پنجاب کے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور مقامی سطح پر بہتر گورننس کو یقینی بنانے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔