Wed, September 16, 2026

کراچی: سیف سٹی سسٹم کے قیمتی آلات بلاول ہاؤس چورنگی سے چوری

کراچی: سیف سٹی سسٹم کے قیمتی آلات بلاول ہاؤس چورنگی سے چوری

کراچی : کراچی کے سیف سٹی پروجیکٹ کے اہم آلات بھی چوروں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب نصب کیمروں کے ڈسٹری بیوشن بکس چوری کر لیے گئے، جن کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔

چوری کے بعد متاثرہ کیمرے بند ہو گئے، اور انہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کیا گیا۔ ڈی جی نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کی حفاظت کے لیے پہلے ہی پولیس کو ہدایات دی گئی تھیں، لیکن اس واقعے سے شہر کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے پولیس کو تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی ہے۔

ٹیگز: