Wed, September 16, 2026

اسلام آباد کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے انتظامیہ بڑے اقدامات کر رہی ہے:طلال چودھری

اسلام آباد کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے انتظامیہ بڑے اقدامات کر رہی ہے:طلال چودھری

اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں اور شہر کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ او آئی سی اور ایس سی او جیسے بڑے اجلاس منعقد کیے گئے اور متعدد ممالک کے سربراہان اور وفود کی شاندار میزبانی کی گئی۔ شہر میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے تمام سہولتیں موجود ہیں اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے منصوبے جاری ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ہر گھر، دفتر اور دکان کی تفصیل انتظامیہ کے پاس ہوگی اور کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل الیکٹرانک ٹیگ کے بغیر شہر میں داخل نہیں ہو گی۔ ہر گاڑی کی مکمل مانیٹرنگ کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 17 نومبر سے گھر گھر سروے شروع کیا جائے گا اور ہر گھر کی لوکیشن اور افراد کی تفصیل گوگل میپ پر درج کی جائے گی۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور پولیس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گھروں میں آنے والے مہمانوں کا ڈیٹا بھی جمع کریں گی۔ "محفوظ ہمسائے" پروگرام کے آغاز کے ساتھ سیف سٹی اور اسمارٹ سٹی منصوبوں کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

ٹیگز: