Wed, September 16, 2026

روس: شوہر نے بیوی کی شاپنگ سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی چوری کرنے کا ڈرامہ رچالیا

روس: شوہر نے بیوی کی شاپنگ سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی چوری کرنے کا ڈرامہ رچالیا

روس : روس میں ایک مرد نے بیوی کے ساتھ شاپنگ جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا جھوٹا معاملہ ترتیب دے دیا، جس کا انکشاف پولیس نے چند ماہ بعد کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل میں ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہو گئی ہے۔ بعد ازاں گاڑی کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر مل گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی کے اگنیشن سوئچ میں خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار دیکھے، لیکن تحقیقات کے دوران شبہ ہوا کہ چوری حقیقی نہیں۔

مزید تفتیش کے بعد پولیس نے یہ انکشاف کیا کہ ملزم نے بیوی سے بچنے کے لیے جھوٹ بول کر اپنی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا تھا۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور اس کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز: