Wed, September 16, 2026

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے چند نئے اور دلچسپ فیچرز کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کے پلیٹ فارم پر تحفظ میں اضافہ ہو اور وہ اپنے مواد اور مداحوں پر زیادہ کنٹرول رکھ سکیں۔

سب سے اہم فیچر "کریٹیر کیئر موڈ" ہے، جو صارفین کو اپنے کمنٹس کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جب یہ فیچر فعال کیا جائے گا تو یہ خودکار طور پر توہین آمیز یا ہراسانی کرنے والے کمنٹس کو چھپائے گا۔ اس کے علاوہ، وہ کمنٹس بھی فلٹر کیے جائیں گے جنہیں پہلے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کیا گیا ہو۔ یہ سب کچھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ہوگا، جس سے صارفین کو زیادہ تحفظ ملے گا۔

ایک اور نیا فیچر "کانٹینٹ چیک لائٹ" ہے، جو فی الحال صرف ٹک ٹاک اسٹوڈیو کے ویب ورژن پر دستیاب ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنی ویڈیوز کی پوسٹ کرنے سے پہلے یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا مواد "فار یو فیڈ" میں نظر آنا ہے یا نہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو گا، تو صارفین ویڈیو میں تبدیلیاں کر کے اس کا رسائی بڑھا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ٹک ٹاک نے "کریٹیر ان باکس" متعارف کرایا ہے، جو ایک نیا میسجنگ ہب ہے۔ اس میں فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس، ان ریڈ (unread) میسجز اور اسٹار کیے گئے پیغامات کے لیے الگ فولڈرز ہوں گے، تاکہ صارفین اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ زیادہ تیز اور آسان بنا سکیں۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ان فیچرز کے ذریعے پاکستانی صارفین کو زیادہ بہتر، محفوظ اور موثر تجربہ فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنے مواد اور تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں۔

ٹیگز: