اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارت اب براہِ راست مقابلے کے بجائے افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ کو ترجیح دے رہا ہے۔
افغان طالبان سے طویل مذاکرات کے باوجود وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر راضی نہیں ہوئے۔ خیبر پختونخوا حکومت اب دہشت گردی کے خلاف وفاق کے ساتھ کھڑی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے تمام سفارتی آداب نبھائے مگر کابل کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی روکنے کے حوالے سے کوئی سنجیدہ جواب نہیں ملا۔