Wed, September 16, 2026

بھارتی معیشت ڈوبنے لگی: سرکاری کمپنیوں کو ماہانہ 300 ارب کا نقصان، بلوم برگ کی رپورٹ میں بڑے بحران کا انتباہ

بھارتی معیشت ڈوبنے لگی: سرکاری کمپنیوں کو ماہانہ 300 ارب کا نقصان، بلوم برگ کی رپورٹ میں بڑے بحران کا انتباہ

ممبئی :عالمی جریدے بلوم برگ نے بھارتی معیشت کی ابتر صورتحال پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں تیل کا بحران اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کی کمر توڑ دیں گی، جبکہ اسٹاک مارکیٹ پہلے ہی ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار اور عالمی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سرکاری تیل کمپنیاں ماہانہ 300 ارب روپے کے خسارے کا شکار ہیں، جس کے باعث ملکی خزانے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے پاس اس معاشی بحران سے نکلنے کا کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں ہے، جس سے بھارت میں مہنگائی اور بیروزگاری کا گراف مزید اوپر جانے کا امکان ہے۔

ٹیگز: