Wed, September 16, 2026

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کم، بلوم برگ نے ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست قرار دے دیا

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کم، بلوم برگ نے ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست قرار دے دیا

اسلام آباد: بلوم برگ نے پاکستان کو عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں نمایاں قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کا ڈیفالٹ رسک مسلسل کم ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے امکانات 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ گئے ہیں۔ یہ کمی ملک میں معاشی بہتری، استحکام اور سرمایہ کاری کے ماحول میں اعتماد کی علامت ہے۔

بلوم برگ کے مطابق مالی اصلاحات اور آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد پاکستان کے لیے مثبت اثرات لا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

ٹیگز: