کراچی :سندھ حکومت نے کراچی میں منشیات کی ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے عدالت پیشی کے موقع پر ملزمہ کے ساتھ پولیس کے دوستانہ رویے کا نوٹس لیتے ہوئے گارڈن تھانے کے 3 افسران کو فوری طور پر عہدوں سے معطل کر دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں تاکہ کراچی کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔