Wed, September 16, 2026

"ڈنر کریں، جنگ نہ کریں!":ٹرمپ کاپاکستان اور بھارت کو انوکھا مشورہ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو دشمنی ترک کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، "اگر دونوں ممالک ایک ساتھ ڈنر کریں تو یہ اچھا ہوگا۔"

سعودی امریکا سرمایہ کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکی انتظامیہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران تاریخی سیزفائر کروایا، جس سے لاکھوں زندگیاں بچ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کو کہا کہ "نیوکلیئر میزائلوں کے بجائے تجارت پر توجہ دیں۔"

ٹرمپ نے جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کو سیزفائر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سراہا اور کہا، "میں دنیا میں امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، ایٹمی جنگ کی نہیں۔"

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ 80 سالہ شراکت داری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ ایران کو ایک نیا راستہ دیا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب ابراہیم معاہدوں میں جلد شامل ہوگا، جبکہ ایران کے حوالے سے کہا: "اگر وہ دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھائے گا تو ہمارے پاس دباؤ ڈالنے کے سوا راستہ نہیں بچے گا۔"

ٹیگز: