ریاض : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے دوسری بار صدر بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے، جو تین روز پر مشتمل ہے۔
اپنے قیام کے دوران، وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جہاں ایران کا جوہری پروگرام، غزہ کی صورتحال، تیل کی قیمتیں اور دیگر علاقائی مسائل زیر بحث آئیں گے۔
صدر ٹرمپ خلیج تعاون کونسل (GCC) کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور خطے کے رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ ان کے اعزاز میں سعودی قیادت کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔