Wed, September 16, 2026

پاک بحریہ کا نیا ترانہ "اے وطن" جاری، افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

پاک بحریہ کا نیا ترانہ

راولپنڈی : پاک بحریہ نے افواجِ پاکستان کے اتحاد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے نیا قومی ترانہ "اے وطن" جاری کیا ہے۔ یہ ترانہ ملک کی دفاعی طاقت، قومی عزم اور یکجہتی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

یہ ترانہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کی کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا، جس میں سپاہیوں کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ "اے وطن" صرف ایک ترانہ نہیں بلکہ وطن سے محبت اور دفاع کی جذبے کی بھرپور ترجمانی ہے، جو قوم اور افواج کے درمیان یکجہتی اور عزم کا پیغام دیتا ہے۔

 
 

ٹیگز: