اسلام آبا د : پاکستان میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد فلائٹ آپریشن اب مکمل طور پر معمول پر آ گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے مکمل ہو رہا ہے اور سعودی ایئر لائن نے آج سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے سعودی ایئر لائن کی پروازیں اب باقاعدگی سے آپریٹ ہو رہی ہیں۔
پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر اب صرف 15 پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں، جبکہ سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔ بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔