Wed, September 16, 2026

خطے میں جنگی حالات اور عالمی معاشی دباؤ: وزیراعظم کا پٹرولیم قیمتیں مستحکم رکھنے کا بڑا فیصلہ

خطے میں جنگی حالات اور عالمی معاشی دباؤ: وزیراعظم کا پٹرولیم قیمتیں مستحکم رکھنے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی (امریکہ ایران تنازع) کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں غیر مستحکم ہیں اور عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ وزیراعظم نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد اپنے وعدے کے مطابق ان مشکل حالات میں بھی عوام تک ریلیف پہنچانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "جس قدر بھی ممکن ہو سکا، حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالے گی۔
     وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، تاہم حکومت بروقت پالیسی سازی اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے اس صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
 وفاقی حکومت نے سرکاری سطح پر بچت کے سخت اقدامات متعارف کروائے ہیں۔ وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ان اقدامات میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ تمام صوبائی حکومتیں بھی بھرپور تعاون کر رہی ہیں، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند علامت ہے۔
 حکومت کا موقف ہے کہ عالمی مہنگائی کے طوفان کو روکنا اگرچہ مشکل ہے، لیکن اپنی بہترین منصوبہ بندی اور وسائل کے درست استعمال سے عوام کو اس کے براہِ راست اثرات سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: