Wed, September 16, 2026

پنجاب میں جرائم میں کمی، خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں جرائم میں کمی، خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وزیراعلیٰ مریم نواز کی مؤثر حکمت عملی اور پولیس و سی سی ڈی کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کئی اضلاع میں روزمرہ معمولی جرائم بھی کم ہو گئے ہیں اور وزیراعلیٰ نے سی سی ڈی کو ایک مضبوط اور قابل اعتماد ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خواتین کی حفاظت وزیراعلیٰ کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور پولیس اہلکار شہریوں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آئیں گے۔ اب کسی کو بھی کسی خاتون کی طرف میلی نظر ڈالنے کی جرات نہیں ہو گی۔

ٹیگز: