لاہور : پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے ٹریڈ ونڈو کھل گئی ہے، جو 18 مارچ تک کھلی رہے گی۔ اس دوران ٹیمیں قواعد اور بجٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو خرید، فروخت یا تبادلہ کر سکتی ہیں، لیکن تمام ٹریڈز پاکستان کرکٹ بورڈ کی منظوری کے بعد ہی حتمی ہوں گی۔
ملتان سلطانز کو خاص اجازت دی گئی ہے کہ وہ اسکواڈ میں دو اضافی کھلاڑی شامل کر سکیں اور تنخواہ کی حد میں 1.2 کروڑ روپے کا اضافہ استعمال کر سکیں، جبکہ میچ ڈے اسکواڈ اب بھی 20 کھلاڑیوں تک محدود رہے گا۔ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچز 26 مارچ سے 3 مئی تک 6 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔