Wed, September 16, 2026

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، سرمایہ کاری کے فروغ اور ون ونڈو سہولت پر زور

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، سرمایہ کاری کے فروغ اور ون ونڈو سہولت پر زور

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ایک مربوط نظام کے تحت سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے سرمایہ کاری کے عمل میں شفافیت اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو سہولت کے نفاذ سے سرمایہ کاری کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔

ٹیگز: