Wed, September 16, 2026

شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

جدہ : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے دیرینہ حمایت کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان ہر حالات میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ٹیگز: