Wed, September 16, 2026

مشرق وسطیٰ میں فوری کشیدگی ختم کی جائے ، پاکستان

 مشرق وسطیٰ میں فوری کشیدگی ختم کی جائے ، پاکستان

نیویارک : پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دے کر کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی فوری طور پر ختم کی جائے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ مستقل جنگ بندی قائم کی جائے اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔ پاکستان ایرانی جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لیے بھی اپنی حمایت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کا حل صرف سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ٹیگز: