Wed, September 16, 2026

نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ

نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ ہواہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گرڈ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔ نئے فیصلے کے مطابق، نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ رکھی جائے گی، لیکن موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں پر ہی رہیں گے۔

اس کے علاوہ، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے درآمد اور برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ علیحدہ کی جائے گی۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے گرڈ صارفین پر بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دسمبر 2024 تک نیٹ میٹرنگ صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈالا ہے اور 2034 تک یہ بوجھ 4240 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: