Wed, September 16, 2026

عالمی مارکیٹ میں سونا 43.70 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا

عالمی مارکیٹ میں سونا 43.70 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا ہوا تھا، جبکہ صرف دو دن کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 620 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 4 ہزار 370 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 933 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 43.70 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی نرخ 4 ہزار 219 ڈالر فی اونس ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 200 روپے بڑھ کر 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: