Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں اضافہ جاری، عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3027 ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں اضافہ جاری، عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3027 ڈالر تک پہنچ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 3027 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

ٹیگز: