اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عالمی سفارت کاری کے میدان میں پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران ایک تاریخی امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں میں اس پر دستخط متوقع ہیں۔
وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے خصوصی بیان میں قوم کو اس بڑی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کا حتمی متن تیار ہے، جس پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران الیکٹرانک دستخط کر دیے جائیں گے۔
معاہدے پر دستخط ہوتے ہی اگلے ہفتے سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کی مہم کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ "خطے میں امن قائم کرنے کا یہ موقع پہلے کبھی اتنا قریب نہیں تھا"۔
سفارتی ماہرین کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا خاتمہ ہوگا اور عالمی معیشت بالخصوص تیل کی ترسیل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
امریکہ اور ایران جیسے حریفوں کو میز پر لا کر معاہدے پر آمادہ کرنے کو عالمی سطح پر پاکستان کی ایک یادگار اور تاریخی سفارتی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
We are closer to a peace deal than ever before. With finalisation likely expected in the next 24 hours, Pakistan is preparing for the electronic signing of the peace deal immediately after, followed by technical level talks next week.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 13, 2026
We would like to thank United States of…