Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ 2026: میزبان امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا

ورلڈ کپ 2026: میزبان امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا

لاس اینجلس: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میزبان امریکا نے اپنے پہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

گروپ ڈی کے میچ میں امریکا نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور ساتویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ کرسچن پولیسیچ کی شاندار پیش قدمی کے بعد ویسٹن میک کینی کی کراس پر پیراگوئے کے ڈیفینڈر ڈیمیان بوبادیلا نے گیند غلطی سے اپنے ہی جال میں پہنچا دی۔

امریکی برتری کو مزید مستحکم کرنے میں اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پولیسیچ کے عمدہ پاس پر گول اسکور کیا اور پھر پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-3 کی برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں پیراگوئے نے واپسی کی کوشش کی اور 73ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی موریسیو نے گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم امریکی ٹیم نے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں جیو رینا نے ایک اور گول اسکور کرکے امریکا کی 1-4 سے کامیابی یقینی بنا دی۔

میچ کے بعد امریکی کپتان ٹم ریم نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کا آغاز منصوبے کے مطابق کیا۔ دوسری جانب پیراگوئے کے کھلاڑیوں نے آئندہ میچوں میں بہتر نتائج کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: