Wed, September 16, 2026

ایران میں پاکستانی سفارتخانہ نے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر قیام کی ہدایت

ایران میں پاکستانی سفارتخانہ نے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر قیام کی ہدایت

اسلام آباد: ایران میں پاکستان کے سفارتخانے نے وہاں موجود پاکستانیوں کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے۔

سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 909 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس پر تین دور دراز اور سکیورٹی کے لحاظ سے چیلنجنگ پوائنٹس یعنی تافتان، گبد اور مند واقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے زمینی اور فضائی راستے بند ہیں، جبکہ ایران میں زیادہ تر پاکستانی زائرین مقدس شہروں مشہد، قم اور تہران میں موجود ہیں۔

ایران میں پاکستانی طلبہ، مزدور، تاجر اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی مقیم ہیں۔ علاوہ ازیں، زاہدان، مشہد اور تہران میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پاکستانی ٹرانزٹ مسافروں اور دوہری شہریت رکھنے والوں کی بھی وہاں تعداد ہے۔

ٹیگز: