کراچی: سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزرا شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ کے باہمی تعاون پر سوالات اٹھا دیے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ "اسمبلی میں آج جو منظر سامنے آیا وہ حیران کن نہیں، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان واضح سیاسی اشتراک نظر آیا۔" انہوں نے کہا کہ متحدہ ماضی میں کراچی کے عوام کو مایوس کرتی رہی ہے اور اب وہ احتجاج کی آڑ میں اپنی سیاست کو زندہ رکھنا چاہتی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بجٹ تقریر میں اسرائیلی حملے کی مذمت واضح تھی، احتجاج کا مقصد صرف تقریر روکنا اور وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پر تفصیلی بریفنگ کل دی جائے گی اور حکومت ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا رہے گی۔