Wed, September 16, 2026

پشاور: میٹرک کے پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، پیپلز پارٹی کا احتجاج

 پشاور: میٹرک کے پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، پیپلز پارٹی کا احتجاج

پشاور: میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے امتحانی پرچے میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق متنازع سوال شامل کرنے پر پیپلز پارٹی کے رکن احمد کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما احمد کریم کنڈی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود حکومت نے تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو فروغ دینا شروع کر دیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی اصلاحات نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائیں، اور ان کا مقصد ایک علم دوست ریاست کی تشکیل تھا۔ ان کی پالیسی سے متعلق پرچے میں شامل سوالات انتہائی افسوسناک ہیں۔

احمد کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی خدمات کا احترام کرے اور ان کی اصلاحات کو خراج تحسین پیش کرے۔

یاد رہے کہ پشاور بورڈ کے میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں طلبہ سے ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی کی ناکامی کی چار وجوہات لکھنے کو کہا گیا تھا، جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا ہے۔

 
 

ٹیگز: