دوحہ : خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ خواتین کی بااختیاری ہی ملک میں پائیدار ترقی کے دروازے کھولتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور مرد دونوں کی مساوی شرکت کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔
دوحہ میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشرتی شمولیت کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کی کامیابیاں اُن کی ہمت اور وژن کا مظہر ہیں، اور دنیا بھر میں صنفی مساوات کے فروغ کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
خاتونِ اول نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لیے خواتین کو سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں برابر مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔